6 فروری 2014 - 20:30
دھشتگردی سے متعلق امریکہ کی دھری پالیسی پر تنقید

لبنان میں کیوبا کے سفیررین سیبالونے دہشتگردی سے متعلق دہرے معیار پرواشنگٹن کی سخت تنقید کی ہے۔

ابنا:    پرس ٹی وی کے حوالے سے خبردی ہے کہ بیروت میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران کیوبا کے سفیر رین سیبالونے کہا کہ امریکا اورمغربی ممالک نے دہشتگردی اور دنیا کے  دیگر مسائل سے متعلق دہری پالسی اپنائی ہوئے ہے۔انہوں نے لبنان اورخطے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ پرتشویش ظاہر کی اور گزشتہ سال بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر ہوئےدہشتگردانہ حملے پر ایرانی حکومت کوتعزیت پیش کی۔اس ملاقات میں ایران کے سفیرنے کہا کہ سفارت خانوں اوررہائشی علاقوں کو نشانہ بناکرلوگوں کا قتل عام کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تکفیری دہشتگردمزاحمت کی فتوحات کے سامنے لاچارہوگئے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی عزمت ایرانی قوم کی اسلامی انقلاب اوراصولوں کی حفاظت کا نتیجہ ہے اور ایرانی قوم تین دہائیوں سے دباؤاور سازشوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲